Deep love quotes often speak to the profound and transformative power of love. They capture the intensity, vulnerability, and beauty that love brings into our lives, reminding us of its ability to heal, connect, and inspire. These quotes reflect the unspoken emotions that define true love—whether it’s the quiet moments of understanding between two people, the sacrifices made, or the way love shapes our sense of self. They remind us that love isn’t just about grand gestures, but about the subtle ways we show care, support, and devotion to those who matter most. Through these quotes, we are reminded of love’s timeless power to transcend distance, time, and circumstance, offering a glimpse into the depths of human connection.

داغ دل بھی رکھتے ہو، پھر بھی مسکراتے ہو
میں بھی تیرے جیسا ہوں، چاند میں بھی تنہا ہوں

دل میں جھلمل جھلمل چمکیں اس کی یاد کی لڑیاں
میری آنکھوں پر جم جائیں ، مولا وہ سب گھڑیاں

رات بھر نہیں سوتا ، دن بھی اب نہیں کرتا
دیکھ پھر بھی ویسا ہوں، چاند میں بھی تنہا ہوں

گھنے پیڑوں کے جھرمٹ میں تری زلفوں کے سائے میں
مجھے تو قید رکھا ہے انہی مخمور شاموں نے

دیکھ دیکھ جیتا تھا، نام تیرا لیتا تھا
اب بھی جان ایسا ہوں، چاند میں بھی تنہا ہوں

تمہارا ہو بھی سکتا ہوں تو مجھ کو پا بھی سکتا ہے
مجھے برباد کر ڈالا تمہارے ان اشاروں نے

جب اداس ہوتا تھا، فون تیرا آتا تھا
چاند اب بھی ایسا ہوں، چاند میں بھی تنہا ہوں

اگر اپنا کہا مجھ کو تو کیوں غیروں سے شکوے ہیں
مجھے گھائل کیا جاناں ترے لفظوں کے تیروں نے

تم بھی کیا عجب سے ہو، خواب بن کے آتے ہو
پوچھ اب میں کیسا ہوں، چاند میں بھی تنہا ہوں

مجھے شاعر بنایا ہے تری چاہت کے رنگوں نے
کہ جب بھی بات تیری کی سجایا اس کو کرنوں نے

اپنی شب برات تھی گویا اس کا کھل کر ہنسنا دیکھ کر
اس کو میرے من میں چلنے لگیں پھلجھڑیاں

ہماری آنکھ سے دل تک سفر تم نے ہی کرنا ہے
یہ ایسے راستے ہیں جو کبھی موڑے نہیں جاتے

ہو سکتا ہے اس سے میرا پھر جڑ جائے ناتا
ایک اک کر کے توڑ رہا ہوں میں حالات کی کڑیاں

کہانی ہے یہ شاعر کی اسے انجام ہونے دو
ستارے ٹوٹ جائیں تو کبھی جوڑے نہیں جاتے

سوچنا اس کو بیٹھ کے تنہا یوں لگتا ہے مجھ کو
آنکھوں کی دہلیز پہ جیسے پیار کی روشن لڑیاں

تمہاری یاد آتی ہے ہمارے خواب بکتے ہیں
یہ ایسے رابطے ہیں جو کبھی توڑے نہیں جاتے

دل پہ لکھا ہے ترا نام مٹاتے کیسے
سانحہ جو بھی ہوا اشک بہاتے کیسے

اگر تم روٹھ جاؤ تو ہماری جاں نکل جائے
مگر یہ خود ہی سوچو، تم میں اتنا حوصلہ ہوگا؟

یہ جو دھڑکن ہے مرے دل کی گواہی دے گی
ہم تری یاد کو دریا میں بہاتے کیسے

یہ تم بھی ٹھیک کہتے ہو، گزر جائے گی اپنی بھی
مگر تم نے یہ سوچا ہے، یہ کیسا سانحہ ہوگا

سر پھرے لوگ ہی منزل کا پتہ دیتے ہیں
عشق کی راہ میں ہم خود کو گراتے کیسے

تمہاری آنکھ سے دل تک سفر کرنا ہے بس ہم کو
یہ کتنی خوبصورت منزلوں کا راستہ ہوگا

ہم نے ماتھے پہ ترے نام کا کتبہ لکھا
دل میں دنیا کی تمنائیں بساتے کیسے

تمہی نے ہار مانی تھی وگرنہ یہ تو کر لیتے
زمانے بھر سے ہم لڑتے تمہیں ہم سرخرو کرتے

تم تو صدیوں سے مرے دل میں مکیں ہو جاناں
تم کو ہم ایک ہی لمحے میں گنواتے کیسے

اگر معلوم ہو جاتا تمہاری یاد مشکل ہے
گریباں چاک ہی رکھتے نہ ہرگز ہم رفو کرتے

بھرم رکھا ہے ہم نے چاند کا ورنہ ارادہ تھا
تمہیں ہم ساتھ لے لیتے اور اس کے روبرو کرتے